وزیراعظم کا آسٹریلیا کیساتھ مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے پر زور

Share this story

وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی طور پر سودمند تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے پیر کے روز آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے خصوصاً کرونا وائرس کے ترقی پذیر ممالک پر معاشی اثرات کا ذکر کیا جس کے لئے انہوں نے قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف کے عالمی پروگرام کی بھی اپیل کی ہے جس کی آسٹریلیا حمایت کرچکا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ صورتحال میں بہتری کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ تعلقات بھی بحال ہوسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے علاقائی تناظر میں افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردارپرروشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں امن خطے کے لئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے ثمرات تجارت اور علاقائی روابط میں اضافے کی صورت میں ظاہر ہوں گے۔

آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن نے افغان امن عمل میں پاکستان کی خدمات کی تعریف کی اور وزیراعظم عمران خان کو آسٹریلیا کے دورے کی دعوت دی۔

Share this story

Leave a Reply