وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، بھارت کو بھرپور جواب دینے کیلئے عسکری قیادت کو فری ہینڈ دے دیا

Share this story

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے عسکری قیادت کو بھارت کو بھرپور جواب دینے کے لئے فری ہینڈ دے دیا ہے، اس بات کا انکشاف معروف صحافی صابر شاکر نے کیا۔ انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی پاکستان کی سرحد کے ساتھ راجھستان سیکٹر میں غیر معمولی حرکت کی اطلاعات ملی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی فوج کے ہاتھوں لداخ میں مار کھانے کے بعد بھارت بری طرح بوکھلا گیا ہے۔ نیپال نے بھی بھارت کو آنکھیں دکھائی ہیں جس سے بھارت شدید اندرونی دباؤ کا شکار ہے۔

معروف صحافی نے کہا کہ بھارت اس صورتحال میں پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے اور کوئی جھوٹی کہانی تراش کر اپنی عوام کو بے وقوف بنانا چاہتا ہے۔

صابر شاکر نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے، پاکستان کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت اس تمام صورتحال سے آگاہ ہے۔ 

Share this story

Leave a Reply