ٹرمپ کا کرسمس تک امریکی فوجیوں کی واپسی کا اعلان،طالبان کا خیر مقدم

Share this story

ویب ڈیسک – افغان طالبان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کرسمس تک امریکی فوجیوں کے افغانستان سےانخلا کے اعلان کا خیرمقد م کیا ہے۔

طالبان کےترجمان محمد نعیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ طالبان اور امریکی انتظامیہ کے درمیان افغانستان میں امن کی بحالی کےلئے دوحہ معاہدے پر عملدرآمد کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

 اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہاتھا کہ افغانستان میں موجود باقی امریکی فوجیوں کو کرسمس تک وطن واپس آجانا چاہیے۔

دوسری طرف نیٹو نے کہا ہے کہ رکن ممالک کی مشاورت کے بعد افغانستان سے فوجوں کے انخلاء کا فیصلہ کیا جائیگا۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹالٹن برگ نے جمعرات کے روز برسلز میں کہا ہے کہ نیٹو نے ایک ساتھ افغانستان جانے کا فیصلہ کیا تھا اور درست وقت پر ایک ساتھ ہی وہاں سے فوجیں واپس بلائی جائیں گی۔

Share this story

Leave a Reply