ٹرمپ کی جیت کیلئے روحانی مشیر نے انوکھی دعائیں شروع کر دیں

Share this story

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دکھانے دینے لگی تو ان کے متوالوں نے دعائیں کرنا شروع کر دی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ٹرمپ انتظامیہ میں شامل ان کی روحانی مشیر کے عہدے پر رہنے والی پالا وائٹ نے بھی ٹرمپ کی جیت کیلئے دعا کی ہے جس کی ویڈیو شوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں اپنے دعائیہ کلمات میں پالا وائٹ نے کہا انہیں جیت کی آواز سنائی دے رہی ہے اور کامیابی حاصل کرنے تک ہمیں کوشش کرنی ہے جبکہ افریقا اور جنوبی امریکا سے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کیلئے فرشتے آ رہے ہیں۔

ٹرمپ کی روحانی مشیر نے کہا افریقا سے فرشتوں کو روانہ کر دیا گیا اور وہ جلد یہاں پہنچ رہے ہیں جبکہ مجھے فتح کی گونج بھی سنائی دے رہی ہے۔ 

روس کا خصوصی فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا

خیال رہے کہ اب تک کی آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو 214 الیکٹورل ووٹس اور ان کے حریف جوبائیڈن کو 243 ووٹس ملے ہیں جبکہ دونوں ہی امیدوار اب تک 270 نمبر کو حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔ سات ریاستوں میں دونوں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہے اور جو بھی امیدوار 270 ووٹ حاصل کرے گا وہ اگلے 4 سال کیلئے امریکا کا صدر بن جائے گا۔ 

امریکی انتخابات کے نتائج میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟

واضح رہے کہ اب تک کے آنے والے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ شکست کے دہانے پر نظر آ رہے ہیں۔ اس صورتحال میں ٹرمپ کی انتخابی مہم کے عہدے داران اور خود ٹرمپ نے نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 

This article originally appeared on Neo News

Share this story

Leave a Reply