پارلیمنٹ حملہ کیس: وزیراعظم عمران خان باعزت بری

Share this story

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو پارلیمنٹ حملہ کیس میں باعزت بری کر دیا۔ عدالت نے بریت کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

 جج راجہ جواد عباس نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بریت کی درخواست منظور کرلی۔ وزیراعظم عمران خان کے وکیل نے بریت کی درخواست پر تحریری دلائل جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں پھنسایا گیا۔ پراسیکیوٹر نے عمران خان کے وزیراعظم بننے سے قبل درخواست کی مخالفت جبکہ وزیراعظم بننے کے بعد حمایت کی تھی۔

عمران خان اس مقدمہ میں اشتہاری اور ضمانت پر تھے۔ صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر، شفقت محمود، صوبائی وزیر علیم خان، جہانگیر ترین بھی مقدمہ میں ملزم نامزد ہیں۔

This article originally appeared on Dunya News

Share this story

Leave a Reply