پاکستانی اورکشمیری یک جان دوقالب ہیں:صدر

Share this story

مانیٹرنگ ڈیسک: صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ پاکستانی اور کشمیری یک جان دوقالب ہیں جو کبھی جدا نہیں ہوں گے۔

انہوں نے ایک ٹوئیٹ پیغام میں کہاکہ ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے اورمحسوس کرتے ہیں اور ہم مشترکہ جدوجہدجاری رکھیں گے۔

صدرنے کہاکہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں طاقت کاوحشیانہ استعمال ہندوانتہاپسندی کے زیرغلبہ مودی حکومت کی صفوں میں شکست کی علامت ہے جس کاعالمی برادری بخوبی اندازہ لگاسکتی ہے۔

انہوں نے ٹوئیٹ کے ساتھ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پرآویزاں کئے گئے پوسٹرزکی تصاویربھی منسلک کیں جن پربابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح، پاکستان کے صدر اوروزیراعظم کی تصاویرتھیں۔

یہ تصاویر Let Kashmir Speakنامی تنظیم نے اپنے ٹوئیٹرپرجاری کی تھیں۔

 

Share this story

Leave a Reply