پاکستان آسیان ملکوں کےساتھ تعلقات کوفروغ دینےکاسلسلہ جاری رکھےگا:وزیرخارجہ

Share this story

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ویژن مشرقی ایشیا کی اپنی پالیسی کے تحت آسیان اوراس کے رکن ملکوں کے ساتھ سیاسی ، اقتصادی اورثقافتی تعلقات کو فروغ دینے اور انھیں مزید مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔

53 ویں یوم آسیان کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے آسیان کے تمام رکن ملکوں کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات ہیں ہمارے تاریخی اورگہرے تعلقات صدیوں پرانے ہیں۔

انہوں نے کورونا وائرس کی وباء سے موثر طورپر اور کامیابی سے نمٹنے پر آسیان کے رکن ملکوں کو سراہا ۔

وزیرخارجہ نے 53 ویں یوم آسیان کے موقع پر پاکستان کی حکومت، عوام اوراپنی طرف سے جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم اوراس کے رکن ملکوں کو پرجوش مبارک باد دی ۔

Share this story

Leave a Reply