پاکستان اورچین کے لوگوں کے درمیان تجارتی تعلقات مضبوط کرنا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

Share this story

پاک جرگہ (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان کاروباری سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وہ چینی سفیر یاؤجنگ کے ہمراہ چینی سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے باتیں کررہے تھے، جنہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

معروف چینی کمپنیوں کے نمائندوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کومضبوط بنانے کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

وزیراعظم نے چینی سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ انکی حکومت انہیں ہر ممکن سہولت ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریگی۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور چین کا مستقبل یکساں ہے۔

وزیراعظم نے چین کے تجارتی مراکز سے کہا کہ وہ پاکستان میں اپنے علاقائی دفاتر قائم کریں چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں اور تاجر برادری کو سہولیات کی فراہمی میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

شرکاء نے موجودہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں خصوصا کاروبار میں آسانی کی فراہمی کی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ پالیسی اور عملدرآمد کی سطح پر متعارف کرائی گئی مختلف پالیسیوں نے چین کی تاجر برادری کے اعتماد میں اضافہ کردیا ہے اور پاکستان کو کوروناوائرس کے بعد ترقی میں ایک بڑے شراکت دار کے طورپر دیکھا جارہا ہے۔

Share this story

Leave a Reply