پاکستان اور چین کے آزاد پتن پن بجلی منصوبے کی تعمیر کیلئے معاہدے پردستخط

Share this story

پاکستان اور چین نے آزاد پتن پن بجلی منصوبے کی تعمیر کیلئے ایک معاہدے پردستخط کئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں اس منصوبے کیلئے چائنہ GEZHOUBA کے ساتھ معاہدے پردستخط کی تقریب میں شرکت کی ۔

آزاد پتن پن بجلی منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کاحصہ ہے جس پر ڈیڑھ ارب ڈالر کی لاگت آئے گی اوراس سے سات سو میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا ہوگی اس منصوبے کیلئے ایندھن درآمد کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور یہ ملک میں سستی اور ماحول دوست توانائی کی پیداوار میں مدد دے گا۔

یہ منصوبہ دریائے جہلم پر واقع اور 2026 میں مکمل ہونے کی توقع ہے ۔

Share this story

Leave a Reply