پاکستان کیلئے عظیم خوشخبری، کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 792 ملین ڈالر سرپلس ہو گیا

Share this story

پاکستان کیلئے عظیم خوشخبری ،73 ملین ڈالر کے سرپلس کیساتھ کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 792 ملین ڈالر سرپلس ہو گیا، وزیراعظم عمران خان 

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بالآخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں،73 ملین ڈالر کے سرپلس کیساتھ کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 792 ملین ڈالر سرپلس ہو گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹر میں کہاہے کہ پاکستان کیلئے عظیم خوشخبری ہے،ستمبر میں 73 ملین ڈالر کے سرپلس کیساتھ کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 792 ملین ڈالر سرپلس ہو گیا۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 1492 ملین خسارے کا سامناتھا،گزشتہ ماہ برآمدات 29 فیصد بڑھیں جبکہ ترسیلات زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔

Share this story

Leave a Reply