پاکستان کی سویڈن اور ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت

Share this story

پاکستان نے سویڈن کے شہر مالمو اور ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں قرآن کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے آج رات ایک ٹویٹ میں کہا کہ اسلام کو بد نام کرنے اس طرح کے واقعات میں اضافہ کسی بھی مذہب کی روح کے منافی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے بعد فسادات پھوٹ پڑے

انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے نام پر مذہبی منافرت کا کوئی جواز نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دوسروں کے مذہبی عقائد کا احترام یقینی بنانا ایک مشترکہ ذمہ داری ہے اور عالمی امن و خوشحالی کے لئے انتہائی اہم ہے۔

دوسری طرف  یواین الائنس آف CIVLIZATIONS کے سربراہ MIGUEL MORATINOS نے سویڈن کے شہر MALMO میں دائیں بازو کے انتہاپسندوں کی طرف سے قرآن پاک نذر آتش کرے کی مذمت کی ہے ۔

ایک بیان میں MORATINOS نے جمعے کو پیش آنے والے واقعے کو جس کے بعد MALMO میں فسادات شروع ہوگئے تھے ، قابل مذمت، مکمل طورپر ناقابل قبول اور ناقابل جواز قراردیا ۔

انہوں نے کہاکہ دائیں بازو کے انتہاپسندوں اور دیگر بنیاد پرست گروپوں سمیت نفرت انگیز لوگوں کے اس طرح کے قابل مذمت اقدامات تشدد اور معاشرے کو ٹکڑوں میں بانٹنے کا باعث بنتے ہیں۔

Share this story

Leave a Reply