پاک فضائیہ کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینےکیلئےہمہ وقت تیارہے،ایئرچیف

Share this story

فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے آج گلگت بلتستان میں سکردو کے مقام پر پاک فضائیہ کے قاری بیس کا دورہ کیا ۔

فضائیہ کے سربراہ نے جنگی طیاروں کی فوری تعیناتی اور جنگی امدادی سرگرمیوں سمیت مختلف پیشہ وارانہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔

انھیں بیس پر جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔

ائیر چیف نے بیس پر تعینات اہلکاروں کی آپریشنل تیاری کوسراہا اور ترقیاتی کاموں کی رفتار پر اطمینان ظاہر کیا ۔

فضائیہ کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے مجاہد انور خان نے کہاکہ پاک فضائیہ خطے میں جغرافیائی اور سٹرٹیجک پیش رفت سے بخوبی آگاہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ دشمن کی طرف سے بڑے پیمانے پر فوجی سازوسامان کی خریداری کو نظر انداز نہیں کیا جارہا اور روایتی ہتھیاروں کے اس دور میں فوجی طاقت کے توازن کو یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

ائیر چیف نے قوم کو یقین دلایاکہ پاک فضائیہ دوسرے سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

Share this story

Leave a Reply