پینٹاگون کی سینئر قیادت کورونا وائرس سے ایکسپوز ہونے کے بعد قرنطینہ میں چلی گئی 

Share this story

واشنگٹن (پاک جرگہ، 6th October, 2020) اعلی امریکی جنرل ، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین مارک میلے (Mark Milley)، اور پینٹاگون کی سینئر قیادت کے متعدد ارکان قرنطینہ میں چلے گئے۔ یہ حفاظتی تدابیر کوسٹ گارڈ کے ایک اعلی عہدیدار کے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اختیار کی گئیں۔ اس صورت حال کی اطلاع کئی امریکی ڈیفنس آفیشلز نے سی این این کو دی۔

سکریٹری آف ڈیفنس برائے عوامی امور کے اسسٹنٹ جوناتھن ہافمین (Jonathan Hoffman)،  کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ کے نائب کمانڈنٹ ایڈمر چارلس رے (Adm. Charles Ray) کے پیر کے روز کورونا مثبت آنے کے بعد پینٹاگون “اضافی رابطہ کا پتہ لگانے اور فورس اور مشن کی حفاظت کے لیے  مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کررہا ہے”۔

پنٹاگون کی جانب سے اس بات پر زور دینے کی کوششوں کے باوجود کہ فوجی قائدین معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں، دنیا کی سب سے بڑی دفتری عمارات میں کام کرنے والے سینئر عہدیداروں میں وائرس پھیل جانے کے امکان سے قومی سلامتی کے بڑے سوال پیدا ہوں گے، خاص طور پر جبکہ وائٹ ہاؤس میں یہ وائرس پھیل گیا ہے جس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسپتال میں داخل کرایا اور حالیہ دنوں میں تین ریپبلکن سینیٹرز کا کورونا مثبت آیا۔ 

Photo By: Air Force Tech. Sgt. Ned T. Johnston

Share this story

Leave a Reply