چشم ما روشن دل ماشاد!! چینی صدر شی جن پنگ پاکستان تشریف لارہے ہیں

Share this story

چشم ماروشن دل ماشاد پاکستانی قوم کے اللہ تعالی اور قائد اعظم کے بعد سب سے بڑے محسن چینی صدر کی پاکستان آمد، استقبال ایساہونا چاہیے کہ کبھی فراموش نہ کیا جاسکے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و تجزیہ کار کامران خان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی اور قائد اعظم کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے محسن چینی صدر شی جن پنگ پاکستان تشریف لارہے ہیں۔

فیس بک اور ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں کامران خان نے شی جن پنگ کیلئے تعریفی کلمات لکھتے ہوئے کہا کہ چشم ماروشن دل ماشاد پاکستانی قوم کے محسن ، ہمارے عظیم ترین ہمسایہ ملک چین کے صدر پاکستان تشریف لارہے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ہوہمارا دشمن بھارت، چین سیسہ پلائی دیوار کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر ایسا استقبال ہونا چاہیے کہ کبھی فراموش نہ کیا جاسکے۔

یاد رہے دفتر خارجہ نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی تھی تاہم ابھی تک اس دورے کا شیڈول یا دیگر تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

کامران خان کے پیغام سے ایسا تاثر ملتا ہے کہ چینی صدر کے دورے کیلئے شیڈول طے کرلیا گیا جس کا جلد حکومت کی جانب سے اعلان کردیا جائیگا۔

Share this story

Leave a Reply