چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا

Share this story

جنرل قمر جاوید باجوہ کو قبائلی اضلاع میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال ، ترقیاتی کاموں میں پیشرفت اور سماجی اقتصادی ترقی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

چیف آف آرمی اسٹاف  نے سلامتی کی بہتر صورتحال اور باڑ لگانے سمیت بہتر سرحدی انتظام کے اقدامات کو سراہا۔ جنرل باجوہ  نے COVID-19 کے خلاف جنگ میں سول انتظامیہ کی مدد کرنے میں سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی اور بالخصوص موثر انداز میں اس وبا کی روک تھام کی کوششوں کو سراہا۔

قبل ازیں کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر چیف آف آرمی اسٹاف کا کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے استقبال کیا۔

Share this story

Leave a Reply