چین میں پاک بحریہ کیلئے تیار کئے جانے والے 054 جنگی جہاز کی افتتاحی تقریب

Share this story

پاک جرگہ (ویب ڈیسک) پاک بحریہ کیلئے تیار کئے جانیوالے ٹائپ054 کلاس کے پہلے جنگی بحری جہازکی افتتاحی تقریب چین کے شہر شنگھائی کے Hudong Zhonghua شپ یارڈ میں ہوئی۔

تقریب میں چین میں کموڈور اظفر ہمایوں مہمان خصوصی تھے جبکہ چائنہ شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین Li Hongtao بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ تقریب پاک بحریہ کے لئے جدید جنگی جہاز کی تیاری کے حوالے سے اہم سنگ میل ہے۔

ٹائپ 054 کلاس جنگی جہاز میں سطح آب، زیر آب فضا میں مارکرنے والے جدید ہتھیار، کمبٹ مینجمنٹ سسٹم اور سنسر نصب ہیں اوریہ پاک بحریہ کے بیڑے میں ٹیکنالوجی کے لحاظ سے اپنی نوعیت کا پہلا جہاز ہوگا۔

یہ جہاز پاک بحریہ کی ذمہ داری کی حامل حدود میں امن واستحکام برقرار رکھنے میں نمایاں کردار اداکریں گے۔

اس سے پہلے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے جنگی جہاز کے افتتاح کو پاکستان اور چین کے دفاعی تعلقات میں نیا باب قرار دیا ہے۔

انہوں نے چین کے Hudong Zhonghua شپ یارڈ کے عزم واستقلال اور کوروناوباء کے باوجود پروگرام جاری رکھنے پر سی ایس ٹی سی کی جانبس ے فراہم کی گئی بھرپور تعاون کا اعتراف کیا۔

Share this story

Leave a Reply