چین کا آبنائے تائیوان میں فوجی مشقوں کا اعلان

Share this story

ویب ڈیسک – چین نے تائیوان کے آبنائے میں فوجی مشق کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ تائیوان کو چینی مفادات کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کے ترجمان Ren Guoqiang نے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پش نظر قومی خودمختاری کے تحفظ کے لئے ان مشقوں کا مقصد ضرور ی ہے۔

 

امریکی اعلیٰ سفارت کار Keith Krach کے حالیہ دورہ کی وجہ سے دونوں ممالک کے مابین الفاظ کی جنگ اور بڑھ گئی ہے۔

چین نے آبنائے تائیوان کے قریب اپنی ’خود مختاری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوجی مشقیں‘ ایک ایسے وقت میں شروع کر دی ہیں جب ایک سینیئر امریکی عہدیدار تائیوان کے دورے پر ہیں۔

یہ ’لائیو فائر‘ مشقیں ایک ایسے وقت پر ہو رہی ہیں جب پہلے ہی بیجنگ اور واشنگٹن میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور اسی دوران امریکہ تائیوان کو اپنی مدد کی پیشکش کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ چین تائیوان کو اپنا ہی ایک صوبہ سمجھتا ہے، اس وقت تائیوان میں حکومت کا اپنا ایک جداگانہ نظام حکومت ہے۔

Share this story

Leave a Reply