چین کی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قر بانیوں کی تحسین

Share this story

ویب ڈیسک: چین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی شاندار کوششوں اور قربانیوں کی تعریف کی ہے اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ انہیں مکمل طور پر تسلیم کرے اور ان کا احترام کرے۔

چین کی دفتر خارجہ کے ترجمانZHAO LIJIAN نے جمعہ کے روز بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران کہا کہ دہشت گردی تمام ممالک کو درپیش مشترکہ مسئلہ ہے اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کو باہمی احترام’ مساوات اور مفادات کی بنیاد پر عالمی امن اور سلامتی کے مشترکہ دفاع کے لئے انسدا د دہشت گردی کے لئے عالمی تعاون کرنا چاہیے۔

ZHAO نے کہا کہ چین اس امر پر یقین رکھتا ہے کہ اقوام متحدہ کو اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔

Share this story

Leave a Reply