کرونا وائرس: امریکہ میں ایک دن میں ریکارڈ ایک لاکھ 87 ہزار کیسز رپورٹ

Share this story

امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں ایک لاکھ 87 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جو کہ ایک دن میں سامنے آنے والے کیسز کی ریکارڈ تعداد ہے۔

امریکہ کی ‘جان ہاپکنز یونیورسٹی’ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز گزشتہ جمعے کو سامنے آئے تھے جن کی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں ایک لاکھ 87 ہزار 833 کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ 19 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

متاثرہ افراد میں سے 44 لاکھ 11 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Share this story

Leave a Reply