کویت کے امیر کے انتقال پر صدر مملکت کا تعزیتی دورہ

Share this story

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آج امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی 29 ستمبر کو وفات پر تعزیت کے حوالے سے کویت  کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق صدر مملکت نے کویت کا دورہ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی 29 ستمبر کو وفات پر تعزیت کے لیے کیا ہے۔ 

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ دورہ کویت میں صدر مملکت نے نئے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی جس میں ملاقات کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے دلی تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ 

صدر مملکت نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی قوم اس مشکل وقت میں اپنے کویتی بھائیوں کے غم میں شریک ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے دونوں راہنماؤں نے تمام شعبوں میں پاکستان کویت تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کےعزم کا اعادہ کیا۔ 

Share this story

Leave a Reply