بی جے پی کو بھاری شکست، 70 کے ایوان میں صرف آٹھ نشستیں

Share this story

دلی کی 70 رکنی اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق عام آدمی پارٹی بھاری اکثریت سے جیت گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ کے مطابق عام آدمی پارٹی نے 62 نشستیں جیتی ہیں جبکہ بھارتیہ جتنا پارٹی کے امیدواروں کو صرف آٹھ نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔

 

ملک کی بڑی سیاسی جماعت کانگرس ایک بھی نشست جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

 

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق عام آدمی پارٹی نے 53.57 فیصد ووٹ حاصل کیے، بی جے پی کو 38 اعشاریہ 51 فیصد ملے جبکہ کانگریس پارٹی کے حصے میں پانچ فیصد سے بھی کم ووٹ آئے۔

 

دلی کے عوام

 

وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال نے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں اپنی جماعت کی بڑی کامیابی کے امکانات واضح ہونے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلی کے لوگوں نے نئی سیاست کی بنیاد رکھی ہے۔ انہوں کہا کہ یہ نئی سیاست ‘کام کی سیاست’ ہے۔

 

بی جے پی نے دلی کے اسمبلی انتخابات جیتنے کے لیے اپنی پوری طاقت لگا دی تھی۔ یہاں انتخابی مہم کی قیادت خود وزیر داخلہ امت شاہ نے کی اور انھوں نے تقریباً 40 ریلیوں اور جلسوں سے خطاب کیا تھا۔

 

وزیر اعظم مودی نے بھی کئی ریلیاں کیں۔ مرکزی وزرا، کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اوردرجنوں رکن پارلیمان نے انتخابی مہم میں پرزورحصہ لیا۔ اس کے باوجود بی جے پی کو شکست فاش ہوئی

 

Source:

https://www.bbc.com/urdu/regional-51454868

Share this story

Leave a Reply