آرمی چیف اور افغان قیادت کا افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

Share this story

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے کابل کے دورے کے موقع پر افغانستان کے صدر اشرف غنی اور اعلیٰ کونسل برائے قومی مفاہمت کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے معاون کے بغیر ملاقاتیں کیں۔

 فریقین نے افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت اور افغانوں کے اپنے طور پر شروع کردہ اور انہی کی سرپرستی میں امن عمل میں تعاون کےلئے ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

تجارت اور روابط کے فروغ میں سہولت سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی باوقار اور طے شدہ وقت میں واپسی حالات کو معمول پر لانے کے حوالے سے اہم ہے۔

صدر اشرف غنی نے طور خم اور چمن سرحد کھولنے پر وزیراعظم عمران خان کو سراہا۔

افغان صدر نے افغان امن عمل میں پاکستان کی طرف سے ادا کئے جانے والے کردار کو بھی سراہا۔

Share this story

Leave a Reply