جارج فلائیڈ کی موت کے ذمے دار مزید 3 پولیس اہلکاروں پر الزام ، پہلے پولیس افسر کے اوپر الزام کے درجے میں اضافہ

Share this story

غیر ملکی خبر رساں ادارے سی این بی سی کے مطابق ، منیاپولیس کے تین سابق پولیس افسران پرجارج فلائیڈ کی ان کی تحویل میں ہونے والی ہلاکت کے سلسلے میں بدھ کے روز قتل میں معاونت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

مینیسوٹا کے اٹارنی جنرل کیتھ ایلیسن کے ذریعہ ہنپین کاؤنٹی عدالت میں جمع کردہ ریکارڈ کے مطابق، ایک چوتھا سابق افسر ڈیرک شاون ، جس پر پہلے ہی اس کیس میں تیسری ڈگری کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا، اب ان کے خلاف پچھلے الزامات کے علاوہ سیکنڈ ڈگری کے الزامات بھی عائد کیے جائیں گے۔

تینوں سابق پولیس اہلکاروں پر ، جن پر تاحال الزامات عائد نہیں کیے گئے تھے ، ٹائو تھاو ، جے الیگزینڈر کوینگ اور تھامس لین ، نے میموریل ڈے کے موقع پر فلائیڈ کو گرفتار کرنے میں چاوئن کی مدد کی تھی- چاروں افسران کو گذشتہ ہفتے ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ فلائیڈ پر الزام تھا کہ اس  نے جعلی کرنسی نوٹ استمال کرنے کی کوشش کی تھی۔ 

ویڈیو فوٹیج سامنے آنے کے بعد جس میں فلائیڈ کی گردن پر قریب نو منٹ تک گھٹنے ٹیکتے ہوئے دکھایا تھا، چاوِن پر جمعہ کے روز تیسری ڈگری کے قتل اور دوسری ڈگری کے تشدد کا الزام عائد کیا گیا تھا- جارج فلاڈ کو ہتھکڑی لگی ہوئی تھی اور وہ  چیخ چیخ کر کہ رہا تھا کہ وہ سانس نہیں لے پا رہا۔ “!!!I can’t breath”

Share this story

Leave a Reply