امریکہ: کرونا وائرس سے ہلاکتیں 3,500 سے متجاوز، ورجینیا اور میری لینڈ میں پابندیاں

Share this story

امریکہ میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد چین کے مقابلے میں دو گنا ہو چکی ہے اور تیزی کے ساتھ نئے کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وبا کی روک تھام کے لیے مختلف ریاستوں کے مکینوں کو گھروں میں رہنے کے احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔

امریکہ اس وقت دنیا بھر میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن چکا ہے جہاں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

9/11 کے حملوں کے مقابلے میں امریکہ میں کرونا وائرس سے زیادہ  افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کرونا وائرس کے کیسز پر نظر رکھنے والے ورلڈڈومیٹر کے مطابق پیر تک امریکہ میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 78 ہزار 651 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اس وبا سے اب تک تین ہزار 501 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق امریکہ میں پیر کا دن ہلاکت خیز ثابت ہوا جہاں ایک روز میں 540 افراد ہلاک ہوئے ۔

صحت سے متعلق امریکی عہدیدار عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ نومبر کے آخر تک گھروں پر رہنے کے احکامات کی مکمل پاسداری کریں تاکہ اس وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

کرونا وائرس ٹاسک فورس کے کورآرڈینیٹر ڈاکٹر ڈیبورا برکس کا کہنا ہے کہ اگر گھروں پر قیام کے احکامات پر درست طریقے سے عمل درآمد نہ کیا گیا تو ایک سے دو لاکھ تک اموات ہو سکتی ہیں۔

Share this story

Leave a Reply