انڈیا: نربھیا ریپ اور قتل کیس کے مجرموں کو پھانسی دے دی گئی‎

Share this story

انڈیا کے دارالحکومت دلی میں 2012 میں ایک طالبہ کے اجتماعی ریپ اور قتل کے چار مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

بی بی سی کے مطابق اکشے ٹھاکر، ونے شرما، پون گپتا، اور مکیش سنگھ کو 2013 میں دلی کی ایک عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ حال ہی میں ان میں سے دو کی جانب سپریم کورٹ میں سزائے موت پر نظر ثانی کی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد اس معاملے کے چاروں مجرموں کو کل پھانسی دی گئی۔

چاروں مجرمان کو تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی ہے۔ انڈیا میں 2015 کے بعد یہ کسی بھی مجرم کو پھانسی دینے کا پہلا واقعہ ہے۔

More on this story from BBC Urdu

Share this story

Leave a Reply