برطانیہ میں سمندری طوفان،200 پروازیں منسوخ

Share this story

برطانیہ میں آنے والے سمندری طوفان کیارا کو یارکشائر کے علاقوں کے لیے خطر ناک قرار دے دیا گیا  ۔  غیرملکی  خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان کے پیش نظر  200 پروازیں منسوخ اور ہزاروں التوا کا شکار ہیں ۔طوفان سے سکاٹ لینڈ کے سب سے زیادہ متاثر ہونے کی پیش گوئی کی گئی  ، طوفان سے جانی نقصان کا اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔برطانوی محکمہ موسمیات نے یلو وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان سے ریلوے، فضائی اور زمینی ٹرانسپورٹ متاثر ہونے ہو سکتے ہیں،آئندہ چند روز میں سمندری طوفان کے ساتھ 80 میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائوں کے ساتھ شدید بارشوں کا بھی امکان ہے۔

Share this story

Leave a Reply