پی آئی اے کی پہلی پرواز7 مئی کو اسلام آباد سے واشنگٹن روانہ ہوگی

Share this story

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی پلاننگ شروع کر دی ۔ پی آئی اے کی پہلی پرواز7 مئی کو اسلام آباد سے واشنگٹن روانہ ہوگی۔پی آئی اے کا بو ئنگ 777 امریکا کیلئے خالی روانہ ہو گا اور یہ خصوصی پرواز واشنگٹن سے 300 سے زائد پاکستانیوں کولے کر اسلام آباد پہنچے گی۔واضح رہے کہ سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے پاکستان امریکا کے درمیان پروازیں چلانے کی باضابطہ درخواست دی تھی جس پر امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے اجازت نامے کی صورت میں مراسلہ جاری کیا ہے۔

Share this story

Leave a Reply