روزانہ 100،000 سے زیادہ کوویڈ 19 کیسز کی عالمی رپورٹس: ڈبلیو ایچ او

Share this story

بدھ کے روز عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈہانوم گبریئسس  نے شدید خطرے کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ بتایا کہ گزشتہ پانچ روز میں عالمی سطح پر ہر روز ایک لاکھ سے زیادہ نئے کوویڈ ۔19 کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں شمالی اور جنوبی امریکہ میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد تمام دنیا کی تعداد سے بڑھ کر ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق ، دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 6.5 ملین سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 386،000 سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

عالمی سطح پر انفیکشن کی شرح 30 مئی کو اپنی بلند ترین سطح تک پہنچی جب ایک ہی دن میں 134،064 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ ہر دن دنیا بھر میں ایک لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

امریکہ میں اس وقت سب سے زیادہ 110،000 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور یہ کرونا وائرس کی کل اموات کے ایک چوتھائی سے زیادہ پر مشتمل ہے، البتہ حال ہی میں اموات کی شرح 1،000 یومیہ سے نیچے بھی پہنچی ہے۔

میکسیکو اور برازیل میں اب وائرس سے اموات کی ریکارڈ تعداد دیکھنے میں آرہی ہے۔ برازیل نے روزانہ کی اموات میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور مجموعی طور پر 30،000 اموات ہوئی ہیں۔

Share this story

Leave a Reply