طبی عملے کی رہنمائی، آئی ایس پی آر نے دستاویزی فلم تیار کرلی

Share this story

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کرونا وائرس کی وباء کے تناظر میں ہسپتالوں میں حفاظتی آلات کے مناسب استعمال سے متعلق ڈاکٹروں نرسوں اور طبی عملے کی آگاہی کیلئے ایک خصوصی دستاویزی فلم جاری کی ہے۔

صحت کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام آباد میں اس دستاویزی فلم کا افتتاح کیا جو فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے وزارت صحت کے رہنماء اصولوں کے مطابق طبی عملے کی رہنمائی کیلئے چھیانوے گھنٹوں میں تیار کی۔

یہ دستاویزی فلم ڈاکٹروں اور طبی عملے کی رہنمائی اور انہیں وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے تیار کی گئی ہے جو کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

دستاویزی فلم سے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے مصروف عمل ڈاکٹروں اور طبی عملے کو محفوظ رکھنے سمیت ہسپتالوں میں حفاظتی آلات کے غیر ضروری استعمال کو ترک کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

Share this story

Leave a Reply