مودی سرکار کورونا کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے: وزیراعظم عمران خان

Share this story

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کی حکومت کورونا وائرس وبا کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے دنیا کی توجہ بھارت کے ظالمانہ اقدام کی طرف دلاتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کی پرتشدد کارروائیوں سے ہزاروں مسلمان بھوک کا شکار ہیں۔

وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ مودی حکومت کا اقدام جرمنی میں نازیوں کا یہودیوں کیخلاف جیسا ہے۔ موجودہ اقدامات مودی سرکار کی ہندوتوا اور متعصبانہ سوچ کا ثبوت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں افراد کو بھوک اور مصائب میں پھانسنے والی اپنی ناکام کورونا پالیسی کیخلاف ردعمل سے توجہ ہٹانے کیلئے مودی سرکار کا جان بوجھ کر مسلمانوں کو نشانہ ستم بنانا ویسا ہی ہے جیسا جرمنی میں نازیوں نے یہودیوں کیساتھ کیا۔ نسلی بالادستی کے نظریے ہندوتوا سے مودی سرکار کے گہرے تعلق کا یہ ایک اور ثبوت ہے۔

Share this story

Leave a Reply