سندھ میں 5 اپریل تک مساجد میں نماز باجماعت اورجمعہ کے اجتماعات پر پابندی‎

Share this story

مساجد میں صرف 3 سے 5 افراد نماز اور جمعہ ادا کرسکیں گے، سندھ حکومت

 کراچی: سندھ حکومت نے کل سے 5 اپریل تک مساجد میں نماز اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے کل سے 5 اپریل تک مساجد میں نماز باجماعت اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔ مساجد میں صرف 3 سے 5 افراد نماز اور جمعہ ادا کرسکیں گے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ مساجد میں جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا اور یہ فیصلہ علمائے اکرام اور ڈاکٹروں کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

Source Link

Share this story

Leave a Reply