معروف صنعتکار حسین داؤد کا وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ارب دینے کا اعلان

Share this story

اس وقت قوم مشکل میں ہے، عطیات دینا اخلاقایات کا تقاضا ہے، یہ رقم داؤد فاؤنڈیشن اور اپنے خاندان کی طرف سے دے رہا ہوں۔ معروف بزنس مین حسین داؤد

معروف بزنس مین اور صنعتکار حسین داؤد نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ارب دینے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم مشکل میں ہے، عطیات دینا اخلاقایات کا تقاضا ہے، یہ رقم داؤد فاؤنڈیشن اور اپنے خاندان کی طرف سے دے رہا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق داؤد فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک ٹویٹ جاری کیا گیا ہے جس میں اینگرو کارپوریشن کے سربراہ حسین داؤد نے وزیراعظم کے قائم کردہ کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ارب روپے جمع کروانے کا اعلان کیا ہے۔ 

حسین داؤد نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت اور اداروں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ قوم مشکل میں ہے، عطیات دینا اخلاقایات کا تقاضا ہے۔ ہماری فاؤنڈیشن اور خاندان ہمیشہ ملکی مسائل کے حل کیلئے کوشش کرتے رہے ہیں۔ 

واضح رہے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں مخیر حضرات کی جانب سے فنڈز جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

اسی طرح ہائیر گروپ کی جانب سے دو لاکھ سرجیکل ماسکس حکومت پاکستان کے حوالے کردئیے گئے۔ جمعرات کو زلمی فائونڈیشن کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ کا چیک جمع کرادیا گیا، پرائم منسٹر ہاوس اسلام آباد میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو چیک پیش کیا۔ ہائیر گروپ کی جانب سے دو لاکھ سرجیکل ماسکس بھی حکومت پاکستان کے حوالے کردئیے گئے ہیں۔ 

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے زلمی فائونڈیشن اور جاوید آفریدی کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم سب مل کر ہی کورونا وائرس کے خلاف کامیاب ہوسکتے ہیں۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا حکومت اور مل کر مشترکہ کوششوں سے کورونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔جاوید آفریدی نے اپیل کی کہ تمام مخیر حضرات وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں۔

Share this story

Leave a Reply