بھارتی حکومت ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی بڑھانے کیلئے کورونا وائرس کی وباء کو استعمال کررہی ہے،ارون دھتی رائے

Share this story

معروف بھارتی سیاسی کارکن ارون دھتی رائے نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت ہندوئوں اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی بڑھانے کیلئے کورونا وائرس کی وباء کو استعمال کررہی ہے۔

بھارت کی معروف سیاسی و سماجی کارکن ارون دھتی رائے نے بی جے پی حکومت کا جرمن نازیوں سے موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کورونا وائرس وباء کو ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی بڑھانے کیلئے استعمال کررہی ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ صورتحال نسل کشی کی طرف جاری ہے جس نے بھارت کے بارے میں بہت سی چیزوں کو طشت ازبام کیا ہے۔

Share this story

Leave a Reply