انتہائی مشکل وقت میں پاکستان نے اٹلی کی مدد کا اعلان کردیا

Share this story

نجی ٹی وی 92 نیوز نے پاکستان میں اطالوی سفارتخانے کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اٹلی کو 5 لاکھ کلورو کوئین کی گولیاں فراہم کرے گا۔ کلوروکوئین دوا کورونا وائرس کے خلاف موثر ثابت ہوتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اٹلی کو کلوروکوئین کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیر خارجہ نے 24 مارچ کو اطالوی سفارتخانے کا دورہ کرکے گولیوں کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی جانب سے اٹلی کی مدد بہت بڑا فیصلہ اور کلیدی قدم ہے۔ اٹلی پاکستان کے اس جذبہ ایثار کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات میں اٹلی دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، وہاں اس وائرس کی وجہ سے اب تک 8 ہزار 215 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھوچکے ہیں، مجموعی طور پر اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار 589 ہے۔

Share this story

Leave a Reply