پی آئی اے کی خصوصی پرواز نیو جرسی میں پھنسے پاکستانیوں کولیکرجمعرات کولاہورروانہ ہوگی

Share this story

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی ایک خصوصی پرواز امریکہ کے شہر نیو جرسی میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر جمعرات کوNEWARK ہوائی اڈے سے لاہور کیلئے روانہ ہوگی۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پاکستان کی طرف سے چلائی جانے والی یہ چوتھی پرواز ہو گی۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے اور اس کے چاروں قونصل خانوں میں رجسٹریشن کرانے والے باشندوں کو اس پرواز میں واپس بھیجا جائے گا۔پاکستان واپسی کی خواہاں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر سفارتخانے اور قونصل خانوں سے رابطہ کریں۔

Share this story

Leave a Reply