وزیراعظم نے تعمیرات کے شعبے کیلئے پیکج کا اعلان کردیا

Share this story

وزیراعظم عمران خان تعمیرات کے شعبے کیلئے پیکج کا اعلان کردیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ کورونا پوری دنیا میں چیلنج بن چکا ہے۔ پاکستان میں ایک طرف کورونا ہے تو دوسری طرف بھوک ہے۔

ملک میں کورونا کا چیلنج مغرب سے مختلف ہے۔ مغرب کے ایک طرف کورونا ہے دوسری طرف معیشت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ووہان میں لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو گھروں میں کھانا پہنچایا گیا۔ کیا ہم کچی آبادیوں میں غریب لوگوں کو کھانا پہنچاسکتے ہیں؟ لاک ڈاؤن کامیاب تب ہوگا جب ہر جگہ لاگو ہوگا۔ صرف ڈیفنس یا گلبرگ کے علاقے میں لاک ڈاؤن کامیاب نہیں ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ دو ہفتے کے بعد پاکستان میں کیا صورتحال ہوگی۔

اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ لوگوں میں مایوسی بڑھتی جارہی ہے۔ قوم فیصلہ کرے کہ اس وائرس کا مقابلہ کیسے کرنا ہے؟انہوں نے کہا کہ ہم نے 1200ارب روپے کا پیکج دیا ہے۔ پاکستان میں دو یا چار ہفتے کے بعد کیا صورت حال ہوگی؟  جہاں بھی لوگ جمع ہوسکیں وہاں لاک ڈاؤن ہے۔ ہم سے 10 ملین لوگ رابطہ کرچکے ہیں جنہیں پیسےچاہئیں۔ سندھ میں گندم  کی کٹائی شروع ہوچکی ہے۔

Source

Share this story

Leave a Reply