وزیر اعظم کا تمام فریقوں کے تعاون سے کورونا وائرس کیخلاف جنگ جیتنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ

Share this story

وزیر اعظم عمران خان نے تمام متعلقہ فریقوں کے تعاون سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کو امدادی سامان کی فراہمی میں مختلف فلاحی ٹرسٹوں کے کردار کی تعریف کی ۔

اس موقع پر وفد کے ارکان نے کہاکہ تعمیرات کی صنعت کو کام کرنے کی اجازت دینے کے حکومت کے فیصلے سے ملک کی تاجر برادری کو درپیش مشکلات میں کمی لانے میں مدد ملے گی ۔

وفد نے کورونا وائرس کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے کئے گئے بروقت اقدامات اور معاشرے کے کمزور طبقے کو ریلیف کی فراہمی کا خیرمقدم کیا ۔

وفد نے وزیر اعظم کو کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کیلئے ٹرسٹ کی امدادی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔


 

Share this story

Leave a Reply