گوگل سرچ میں نجی واٹس ایپ گروپس دکھائی دینے کا انکشاف

Share this story

گوگل سرچ میں نجی واٹس ایپ گروپس دکھائی دے رہے ہیں

گوگل واٹس ایپ گروپ چیٹس میں شمولیت کے لنک کی انڈیکسنگ کررہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک سادہ سرچ کے ساتھ کوئی بھی ان گروپس کو دریافت اور شامل کرسکتا ہے جسے ایڈمنسٹریٹر نجی رکھنا چاہتے ہیں۔

تلاش کرنے پر انکشاف ہوا کہ نجی واٹس ایپ گروپس عوام تک آسانی سے قابل رسائی ہیں۔

واٹس ایپ کے “لنک کے ذریعے گروپ میں دعوت” کا مطلب لوگوں کو اپنے نجی گروپوں تک رسائی دوسرے لوگوں کے ساتھ بانٹنے کی اجازت دینا ہے۔ تاہم ، ایسا لگتا ہے کہ یہ فیچر گوگل کے سرچ انجن کے ذریعہ انڈکس ہو رہا ہے۔

نجی گروپوں سمیت واٹس ایپ کے ہزاروں گروپس دکھائی دیتے ہیں اور انٹرنیٹ پر سرچ کرنے سے اس میں شامل ہوا جا سکتا ہے۔

 

Share this story

Leave a Reply