پنجاب حکومت کا نو روز میں ہزار بستر پر مشتمل ہسپتال تیار کرنا قابل ستائش ہے،ڈبلیو ایچ او

Share this story

عالمی ادارہ صحت پاکستان کے نمائندے کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 9 روز کے اندر 1000 بیڈز پر مشتمل ہسپتال تیار کرنا قابل ِ ستائش ہے۔

پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے لاہور ایکسپو سینٹر میں خصوصی ہسپتال تیا ر کیا ہے جہاں بیک وقت ایک ہزار مریضوں کا علاج کیا جاسکے گا، عالمی ادارہ صحت پاکستان کے نمائندے پالیتھا ماہیپالا کا ہسپتال دورہ کے موقع پر کہنا تھا کہ 9 روز میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے ہسپتال تیار کرنا تعریف کے قابل اقدام ہے، کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایسی تیز ترین اقدامات کی ہی ضرورت ہے کیونکہ لاہور میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد3ہزار 59 ہوچکی ہے، جبکہ 45 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد13سو 19 ہے۔

Share this story

Leave a Reply