ایوان صدر میں جمعہ کی نماز کے بعد صلاۃ التوبہ کی ادائیگی

Share this story

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں ہی جمعہ کی نماز ادا کی اور اس کے بعد صلاۃ التوبہ(نماز توبہ) بھی ادا کی تاکہ اللہ پاک سے گناہوں کی بخشش طلب کی جاسکے اور کورونا وائرس کے اس عذاب سے نجات کی دعا کی جاسکے۔

ایوان صدر میں ادا کی جانے والی نماز میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے علاوہ اسپیکر اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی شریک ہوئے جبکہ وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نورالحق قادری نے جماعت کی امامت کروائی۔
نماز کے دوران بھی سماجی فاصلے کو مد نظر رکھا گیا اور تمام افراد نے ایک دوسرے سے خاص فاصلہ رکھتے ہوئے نماز ادا کی۔

نماز کے بعد ڈاکٹر عارف علوی نے اللہ سے کورونا وائرس کے خاتمے کی دعا کی اور کہا کہ تمام انسانوں کو اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کی ضرورت ہے۔

Share this story

Leave a Reply