سعودی عرب میں کروناکے1351نئے کیسوں کی تشخیص، تعداد 22753 ہوگئی

Share this story

سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 1351 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔سعودی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اب مملکت میں کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 22753ہوگئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان ڈاکٹرمحمد العبدالعالی نے بتایا کہ کرونا وائرس کا شکار مزید پانچ افراد دم توڑ گئے ہیں اوراب وفات پانے والوں کی تعداد 162 ہوگئی ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ نئے تشخیص شدہ کیسوں میں 83 فی صد غیر سعودی ہیں اور 17 فی صد سعودی شہری ہیں۔

سعودی وزارت صحت کی طبی ٹیمیں اس وقت ملک بھر میں اور بالخصوص شہروں کے گنجان آباد علاقوں میں مقیم افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کررہی ہیں۔اس وجہ سے مملکت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں حالیہ دنوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔تاہم وفات پانے والوں کی شرح بہت کم ہے اور اب تک کرونا وائرس کے شکار افراد میں ایک فی صد سے بھی کم کی موت ہوئی ہے جبکہ 14 فی صد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اس ماہ کے اوائل میں چار ماہ مطالعات کی بنا پر کہا تھا کہ مملکت میں کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد 10 ہزار سے دو لاکھ کے درمیان ہوسکتی ہے۔

Share this story

Leave a Reply