لاک ڈاؤن سے متاثرہ ممالک کے مسلمان ماہ صیام میں نمازیں گھر پرادا کریں،سعودی علماء کونسل

Share this story

سعودی عرب میں علمائے کرام کی کونسل نے دنیا بھر میں لاک ڈائون سے متاثرہ ملکوں کے مسلما نوں پر زور دیا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران اپنے گھروں میں نمازیں ادا کریں۔

کونسل نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنا کر اور خود کو اور دوسروں کووباء سے بچاکر ایک مثال قائم کریں۔
 

پاکستان میں باجماعت نماز اور تراویح کی مشروط اجازت

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے علماء کے ساتھ مشاورت کے بعد بیس نکاتی احتیاطی ہدایات کا اعلان کر دیا۔ ان متفقہ تجاویز کے تحت ملک میں مساجد کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

صدر عارف علوی اور علماء کے اتفاق رائے پر مشتمل فیصلے کے مطابق مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز کلورین سے صاف کیے گئے فرش پر ادا کی جائے گی اور مسجد میں قالین یا دریاں نہیں بچھائی جائیں گی۔ مساجد کے احاطے میں مجمع لگانے سے پرہیز کیا جائے گا۔ نماز کی صف بندی میں نمازیوں کے درمیان کم از کم دو  افراد کا فاصلہ برقرار رکھا جائے گا۔

اسی طرح بچوں، ضعیف اور بیمار افراد کو گھر پر عبادت کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ وضو، سحری، افطاری اور دیگر عبادات گھر پر ہی کریں۔ اگر نماز کے لیے مسجد جائیں تو ماسک پہن کر جائیں۔

حکومتی اعلامیے سے یہ واضع نہیں کہ یہ محض مشورے ہیں یا ایسی سرکاری ہدایات جن پر عمل یقینی بنایا جائے گا۔

Share this story

Leave a Reply