پاکستانیوں سمیت تمام اقامہ ہولڈرز کو سعودی عرب واپسی کیلئے 72 گھنٹے کا نوٹس‎

Share this story

کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے  یورپی یونین سمیت 12 نئے ممالک پر سفری پابندی عائد کرتے ہوئے پاکستانیوں سمیت تمام اقامہ ہولڈرز کو ملک میں واپسی کیلئے 72 گھنٹے کا نوٹس دے دیا۔سعودی محکمہ داخلہ کی ہدایات کے مطابق تمام رہائشی اور اقامہ ہولڈر کو واپسی کیلئے 72 گھنٹے دے دئیے۔

نوٹس کے مطابق اسی دورانیے میں تمام عمرہ زائرین کو بھی ملک چھوڑنے کی ہدایات کی گئی ہے۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے تمام رہائشی ، اقامہ ہولڈراور عمرہ زائرین کو واپسی کے لیے 72 گھنٹے دیے ہیں جس کے بعد پاکستانی وزارت خارجہ نے سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں ہاٹ لائن قائم کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن نے پاکستانیوں کی سعودی عرب سے واپسی کے لیے ہنگامی انتظامات کرلیے ہیں۔سعودی حکومت کے اعلان کے بعد پی آئی اے نے تین خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق ایک پرواز پی کے 763/764 اسلام آباد سے جدہ بروز اتوار چلائی جائے گی۔دوسری پرواز پی کے 717/718 کراچی سے مدینہ منورہ بروز ہفتہ چلائی جائے گی جبکہ تیسری پرواز پی کے 767/768 کراچی سے جدہ بروز ہفتہ چلائی جائے گی ..

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ جان کا کہنا ہے ضرورت کے مطابق پروازوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، تمام مسافر حضرات جو پابندی کی وجہ سے سفر کرنا چاہتے ہوں فوری طور پر پی آئی اے کے دفاتر سے رابطہ کریں۔

دوسری جانب پاکستان میں سعودی عرب کے سفارخانے نے کہا ہے کہ کروناوائر س کے باعث سعودی حکومت نے عارضی طور پر اپنے شہریوں اورغیرملکی مقیم افراد کے سفر پر پابندی لگادی ہے، سعودی شہری یا کارآمد اقامہ ہولڈر رکھنے والوں کو  واپس سعودی عرب آنے کی مہلت دینے کے لیے فیصلے میں 72گھنٹوں کی چھوٹ دی گئی ہے، متعدد ممالک کی پروازیں بند کردی ہیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے، کسی بھی ایمرجنسی سفر کی صورت میں وزارت داخلہ اور وزارت صحت سے انسانی ہمدردی کے بنیاد پر رجوع کیاجاسکتاہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق مملکت کی جانب سے پہلے ہی پڑوسی عرب ریاستوں سمیت 19ممالک پر سفری پابندیاں ہیں جن کے دائرہ مزید بڑھا دیا گیا ہے، حالیہ فیصلے میں یورپی یونین کے ممالک کے علاوہ سوئٹزر لینڈ، بھارت، پاکستان، سری لنکا، فلپائن، سوڈان، ایتھوپیا، جنوبی سوڈان، ایریٹیریا، کینیا، جبوتی اور صومالیہ پر بھی سفری پابندیاں عاید کی گئی ہیں۔حالیہ فیصلے میں فلپائن اور بھارت سے تعلق رکھنے والے ہیلتھ ورکرز کو استثنی دیا گیا ہے. سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق 24 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا، سعودی عرب میں کورونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 45 ہوچکی ہے۔

Source

Share this story

Leave a Reply