وفاقی کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کرانے کا فیصلہ

Share this story

قومی رابطہ کمیٹی کااجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا جس میں ہفتے کے بعدلاک ڈائون میں نرمی کے حوالے سے فیصلہ کیاجائے گا۔

یہ بات وزیراطلاعات شبلی فرازنے آج اسلام آباد میں صحافیوں کوکابینہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ اگلی حکمت عملی طے کرنے کے لئے تمام چاروزرائے اعلیٰ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ کابینہ نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا کے حوالے سے وزیراعظم کے ریلیف فنڈ میں جمع کروانے کافیصلہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ موجودہ صورتحال اورعوام کو درپیش مسائل کے تناظر میں کیاگیا۔کابینہ نے ملک میں تیار ہونے والے ہینڈسینیٹائزرز کی برآمد کی منظوری دی۔

شبلی فراز نے کہاکہ وزیرمنصوبہ بندی اسدعمرنے ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے کابینہ کوجامع پریذینٹیشن دی گئی۔شبلی فراز نے کہاکہ لاک ڈائون میں نرمی کے باوجود صورتحال اب بھی تقاضا کرتی ہے کہ لوگ احتیاط کریں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی وباء کورونا کے خلاف جنگ صرف گھروں میں رہنے سے جیتی جاسکتی ہے۔شبلی فرازنے کہاکہ وزیراعظم نے کابینہ کے مختلف ارکان کی تجاویزکوغورسے سنا۔
 

Share this story

Leave a Reply