ہمارے یہاں بادشاہت نہیں ہے:’ نیو یارک کے گورنر کوومو  نے ٹرمپ کے ‘مکمل اختیارات’ کا دعویٰ مسترد کر دیا 

Share this story

نیو یارک کے گورنر  اینڈریو کوومو نے امریکی معیشت کو دوبارہ کھولنے پر ٹرمپ کے ساتھ تناؤ کے بارے میں کہا: “میں یہ نہیں کر سکتا۔ وہ ایسا نہیں کرسکتے ۔ مجھے نہیں پتہ ہے کہ ہم اسے کتنی جلدی کر سکتے ہیں۔ لہذا اس میں لڑائی کس بات کی ہے؟ “

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیو یارک کے گورنر اینڈریو کوومو نے عوامی طور پر یہ بات زیربحث لائے کہ امریکی معیشت کو دوبارہ کھولنے کا اختیار کس کے پاس ہے۔

کوومو نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ، “اگر انہوں نے مجھے اس طرح سے دوبارہ کھولنے کا حکم دیا جس سے میری ریاست کے لوگوں کی صحت عامہ خطرے میں پڑ جائے تو میں یہ نہیں کروں گا۔ ہمارے ہاں کنگ ٹرمپ نہیں ہیں۔ ہمارے پاس صدر ٹرمپ ہیں”۔

ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تمام وسائل کومو کو فراہم کیے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا “میں نے یہ سب اس کے لئے کیا اور باقی سب کے لئے کروایا ، اور اب لگتا ہے کہ وہ خومختاری چاہتا ہے! ایسا نہیں ہوگا”-

Share this story

Leave a Reply