آرمی چیف اور بل گیٹس کا پاکستان میں کرونا وائرس اور پولیو مہم سے متعلق تبادلہ خیال

Share this story

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے ٹیلیفون پر پاکستان میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور پولیو مہم کو دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق بل گیٹس نے قومی پولیو ڈرائیو کی حمایت کرنے، مناسب پہنچ اور کوریج کو یقینی بنانے کے لئے پاک فوج کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے لئے یہ قومی مفاد اور قومی کوشش ہے۔ تمام تر کریڈٹ نچلی سطح کے کارکنوں کو جاتا ہے جن میں موبائل ٹیمیں، لاء انفورسمنٹ ایجنسیاں اور صحت کی دیکھ بھال کے نمائندے شامل ہیں۔ 

دونوں نے کوویڈ ماحول کے تحت پولیو مہم کو موثر انداز میں چلانے کے لئے محفوظ آغاز اور درکار کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 

مسٹر گیٹس نے محدود وسائل کے باوجود COVID-19 کے خلاف پاکستان کی کامیابی کو بھی سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس کامیابی کا سہرا NCOC کے متعین کردہ طریقہ کار کے ذریعہ سرانجام دیئے گئے ایک حقیقی قومی ردعمل کو دیا، جس نے وسائل کو بہتر طریقے سے بروئے کار لانے کا طریقہ کار طے کیا۔

بل گیٹس نے اپنے اس عزم کا اعیاده کیا کہ پولیو کے خاتمے اور بچوں کی صحت کو بہتر بنانے کے اپنے اہداف میں پاکستان کی سپورٹ اور دنیا بھر میں وبائی بیماریوں سے نمٹنے کے لئے جدوجہد برقرار رہے گی۔

Share this story

Leave a Reply