آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک سے متعلق امورپر بھی تبادلہ خیال

Share this story

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون اور علاقائی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سی پیک سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ چینی وزیر دفاع کے دورہ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نونگ رونگ نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

Share this story