آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل، پاک فضائیہ آج سرپرائز ڈے منا رہی ہے

Share this story

پاک فضائیہ سوئفٹ ریٹارٹ آپریشن کےدو سال مکمل ہونے کے موقع پرمادر وطن کا دلیرانہ دفاع کرنے پر بہادر شاہینوں کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے آج سرپرائز ڈے منا رہی ہے۔ ان شاہینوں نے 27 فروری 2019ء کو خود مختاری کی خلاف ورزی پر بھارتی فضائیہ کو منہ توڑ جواب دیا تھا۔

سرپرائز ڈے کی تقریب اسلام آباد میں پی اے ایف ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی جوتمام میڈیا چیلنز پر براہ راست نشر کی گئی۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ بھارتی فضائیہ کی طرف سے بالا کوٹ میں فضائی حدودکی خلاف ورزی کے واقعے کا فوری ردعمل تھا جس میں چند درختوں اور ایک جنگلی کوے کو نقصان پہنچاتھا،کوپاک فضائیہ نے بھارتی طیارے مگ 21 اور SU-30 کومارگرایا تھا جبکہ پاک فوج نےطیارے سےبحفاظت باہر نکلنےوالےبھارتی پائلٹ سابق ونگ کمانڈرابھی نندن کو کنٹرول لائن پر پاکستانی علاقے سے گرفتار کرلیا تھا۔

Share this story