احساس پروگرام غربت کے خاتمہ، ملک کو فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے کیلئے انتہائی اہم ہے، وزیراعظم

Share this story

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام غربت میں کمی اور پاکستان کی فلاحی ریاست بنانے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

وہ معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے منگل کے روز اسلام آباد میں بات چیت کررہے تھے۔

وزیراعظم نے احساس پروگرام کے تحت اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

اس موقع پر معاون خصوصی نے وزیراعظم کو کفالت پروگرام اور دیگر منصوبوں کے تحت کی جانے والی ادائیگیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

Share this story