اسرائیل کو تسلیم کرنیکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیرخارجہ

Share this story

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کراچی میں اسرائیل نامنظور کے بینرز سیاسی مقاصد کیلئے لگائے جارہے ہیں۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 21 جنوری کو اسرائیل نامنظور مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، اس حوالے سے شہر قائد میں جگہ جگہ بینرز بھی آویزاں کردیئے گئے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، حکومت پہلے ہی فلسطین کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرچکی ہے، وزیراعظم عمران خان اور میرے بیانات ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسرائیل سے متعلق بینرز سیاسی مقاصد کیلئے آویزاں کئے گئے ہیں، پی ڈی ایم کا بيانيہ ملک دشمنوں کا بيانيہ ہے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی ہے، جو اپوزيشن کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے۔

Share this story